تعلیمی بورڈز کو ڈیجیٹلائزیشن کیلئے آئی بی سی سی ،نجی فرم میں معاہدہ

تعلیمی بورڈز کو ڈیجیٹلائزیشن کیلئے آئی بی سی سی ،نجی فرم میں معاہدہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ملک بھرکے تعلیمی بورڈز کو ڈیجیٹل بنیاد فراہم کرنے کیلئے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئر مین( آئی بی سی سی) اور نجی فرم ریڈ مارکر کے مابین معاہدہ پر دستخط ہو گئے ۔

نجی فرم ایک سال کیلئے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کو مفت خدمات فراہم کرے گی ،ریڈ مارکر جدید خطوط پر استوار اپنے سافٹ ویئرز کی شیئرنگ سے تعلیمی بورڈز کو ڈیجیٹل بنیادوں پر نہ صرف پیپرز بنانے بلکہ ان کی چیکنگ کے بھی قابل بنائے گی ،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے آئی بی سی سی سیکرٹریٹ میں معاہدہ پر دستخطوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سی ای او ریڈ مارکر گل زیبا نے بتایا کہ ان کی کمپنی اس سے قبل بھی متعدد سرکاری اداروں کیلئے خدمات دے چکی ہے ،قبل ازیں ریڈ مارکر پشاور بورڈ کے ساتھ دو پائلٹ پراجیکٹ مکمل کر چکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں