لوکل گورنمنٹ آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

 لوکل گورنمنٹ آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

جنرل سیکرٹری نعمت اللہ مسعودنے اپنے و کلا کی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے سی ڈی اے کے آفیسرز سے درخواست کی وہ متحد رہیں، ایسوسی ایشن اپنے ادارے اور آپ کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی،تنظیم کے جنرل سیکرٹری نعمت اللہ مسعود، صدر چودھری عامر شہزاد نے چیئرمین ریاض خان،سرپرست اعلیٰ میاں محمد، سینئر وائس پیٹرن ان چیف محمد قاسم چٹھہ ،لیگل ایڈوائزر نعیم ڈار سمیت دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیر آئینی اور غیر جمہوری شقوں پر مشتمل آرڈیننس ہے ، انشا اللہ تعالیٰ اس میں فتح حق کی ہو گی اور موجودہ حکومت کو آفیسرز اور ملازمین کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے اس آرڈیننس کو واپس لینا چاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں