جڑواں شہروں میں چوریاں، ڈاکے، شہری لاکھوں کی نقدی، مال سے محروم

جڑواں شہروں میں چوریاں، ڈاکے، شہری لاکھوں کی نقدی، مال سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،اپنے نامہ نگارسے )جڑواں شہروں میں چوری ڈکیتی وغیرہ کی 60سے زائد وارداتوں کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی موبائل فونز اوردیگر سامان سے محروم کردیاگیا،

 واقعات کے مطابق ملزمان پیرودھائی سے یار محمد سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ پچاسی ہزار ، وارث خان میں یا سین شہزاد کی دکان سے زبردستی نقدی243230روپے ، وارث خان سے احتشام علی کی دکان سے نقدی3لاکھ 50ہزار ، وارث خان سے منظور کی بیوی سے پرس، بنی سے سرفرازخان کی والدہ کے کانوں سے انکی طلائی بالیاں، نیو ٹاؤن سے ناصرمرتضیٰ سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین کرلے گئے ۔

ادھر گوجر خان سے جنید خالد کے گھر سے نقدی ایک لاکھ روپے اور طلائی زیورات، عبدالشکورکے گھر سے نقدی 2 لاکھ اور زیورات، صدر بیرو نی سے جواد علی کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی 29 لاکھ روپے ، سفیان علی کا موبائل فون اور نقدی، جیلانی کے مال مویشی، عدنان کے گھرسے گھریلو سامان اور موبائل فون، وحید اخترکی بھینس، روات سے اصغر علی سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی، کلر سیداں سے ندیم محمودکی دکان سے 2 موبائل فونز اور ایک پرنٹر و نقدی، کوٹلی ستیاں سے خرم شہزاد کی دکان سے قیمتی سامان نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے ۔

تھانہ کوہسار میں ایمان کا لیپ ٹاپ اور دو بیگز،مرزاعلی کی کرش مشین، گولڑہ میں مجیب الرحمن کے گھر سے داماد یوسف نے تین تولہ زیور، کورال میں سجاد کی گاڑی سے دس ٹریکر،فخر کی گاڑی سے بیٹری و سپیکر ، لوہی بھیر کے علاقے میں اعجاز کا دو لاکھ روپے چوری کرلیاگیاجبکہ تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں بشارت سے موبائل فون ، شالیمار میں حسیب سے موبائل فون ، صہیب سے موبائل فون چھین لئے گئے ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں