یوسی خرم پراچہ میں گرلز اور بوائز ہائی سکولز جلد اپ گریڈ کرینگے ،عمار صدیق
واہ کینٹ(نا مہ نگار)ممبر پنجاب اسمبلی عمار صدیق خان نے کہا ہے کہ عوام کے دیرینہ مطالبہ پریوسی خرم پراچہ میں بچیوں اور بچوں کے ہائی سکول کی اپ گریڈیشن جلد کردی جائے گی جبکہ یونین کونسل کے باقی مسائل بھی جلد حل کردیئے جائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے خرم پراچہ کی سیاسی وسماجی شخصیات ملک دلشاد پراچہ ،ملک اشتیاق پراچہ ملک آصف عرف علی پراچہ کے عشا ئیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔