اسلام آباد کو مسائل سے نکالنے کیلئے تجر بہ کار قیادت ہونی چاہئے ،میاں اسلم

اسلام آباد کو مسائل سے نکالنے کیلئے تجر بہ کار قیادت ہونی چاہئے ،میاں اسلم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو مسائل کے انبار سے نکالنے کیلئے اہل متحرک اور تجر بہ کار قیادت درکارہے۔

 ان خیالات کا اظہار انھوں نے تر نو ل کے تنظیمی و سیاسی دورے کے موقع پر علاقے کی مو ثر شخصیات سے ملاقات کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر جماعت اسلامی اسلام آباد کی سیاسی کمیٹی کے صدر میاں محمد رمضان بھی اُن کے ہمراہ تھے ،انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر لوٹ کھسوٹ ، بدعنوانی کا سدباب اور جرائم کی بیخ کنی کریں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں