ون ویلرز کی ٹکر سے ڈی ایس پی زخمی

ون ویلرز کی ٹکر سے ڈی ایس پی  زخمی

اسلام آباد (خبر نگار ) ون ویلرز کی ٹکر سے ڈی ایس پی اسلام آباد ٹریفک پولیس ارشاد ابڑو زخمی ہوگئے ۔

 سب انسپکٹر ٹریفک پولیس اورنگزیب نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ سیونتھ ایونیو پر ڈی ایس پی ارشاد ابڑو بریفنگ دے رہے تھے کہ دو جوان ون ویلنگ کرتے ہوئے آئے اورڈی ایس پی سے موٹر سائیکل ٹکرا دی اور موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے ، واقعہ میں ڈی ایس پی زخمی ہو گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں