آبپارہ میں چوری کے بعد چور گھر کو آگ لگا کر غائب
اسلام آباد(خبر نگار )چوری کرنے کے بعد چور گھر کو آگ لگا کر چلا گیا۔
آبپارہ پولیس کو اسرار نے بتایا کہ میرے گھر سے چور2 لاکھ روپے نقدی اور تقریباً 4 لاکھ کا سامان چوری کر کے لے گیا ، چور چوری کرنے کے بعد گھر کو آگ لگا کر چلا گیا جس میں گھر کی قیمتی چیزیں بھی جل گئیں،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔