مظفر آباد کے عوام کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر

مظفر آباد کے عوام کورونا ایس او پیز  پر عملدرآمد یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر

مظفرآباد(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ کی زیر صدارت کو روناایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے ہوٹل مالکان، میرج ہال مالکان اور ٹرانسپورٹرزکا اجلاس ہوا

 جس میں ایس ایس پی سردار یاسین بیگ، اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید اعوان اور دیگر حکام نے شرکت کی،شرکا نے ایس او پیز پر عملدرآمدکرنے کی یقین دھانی کروائی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مظفرآباد میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو تشویشناک ہے ،انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں