بھائی کی گولی لگنے سے چھت پر بیٹھی چھوٹی بہن جاں بحق

بھائی کی گولی لگنے سے چھت پر بیٹھی چھوٹی بہن جاں بحق

راولپنڈی (خبرنگار) بھائی کی گولی لگنے سے چھت پر بیٹھی چھوٹی بہن جاں بحق ہوگئی ۔

تھانہ صدر واہ پولیس کو رضامحمد نے بتایا کہ میں نے اپنی بیوی کو 6سال قبل طلاق دی اب بچوں کے ساتھ الگ رہائش پذیر ہوں، صبح اپنی ڈیوٹی پر آیا ،گھر سے بڑی بیٹی نے اطلاع دی کہ میرا بڑا بیٹا محمد شفیق میرے لائسنسی پسٹل سے کھیل رہا ہے اس نے صحن میں کھڑے ہو کر فائر کیا جو میری بیٹی اریبہ جس کی عمر 11سال ہے جو مکان کی چھت پر بیٹھی تھی اس کی آنکھ پر لگ گیا ہے جس پر میں فوری گھر گیا تو دیکھا اریبہ مکان کی چھت پر پڑی تھی اور فائر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں