مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے 111کیپسول برآمد

مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے 111کیپسول برآمد

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے )اے این ایف کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی،گجرات کے رہائشی محمد حنیف نامی مسافر کے پیٹ سے 111 عدد منشیات سے بھرے کیپسول برآمد کرلئے ۔

اے این ایف حکام کے مطابق برآمدشدہ کیپسول سے لاکھوں روپے مالیت کی 840 گرام آئس برآمد ہوئی،ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا جس کو بینظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر کے کیپسولوں کی برآمدگی کی گئی،ملزم پرواز نمبر QR-633 سے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا،ملزم کو تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں