گوجرخان پولیس کی کارروائی ،مغوی خاتون بچوں سمیت بازیاب

 گوجرخان پولیس کی کارروائی ،مغوی خاتون بچوں سمیت بازیاب

راولپنڈی، اسلام آباد (خبرنگار) گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون کو بچوں سمیت اغواء کرنے والے ملزم وقاص کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم سے مغویہ اور بچے بازیاب کر لئے گئے۔

 مغویہ کے بھائی قیصر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا،ادھر شادی شدہ خاتون سمیت چھ لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا،گنج منڈی سے محمد فیاض کی بیٹی (م) کو سنی اوردو نامعلوم افرد نے اغوا کر لیا، وارث خان سے سجاد کی بیوی (ا) کو اُسامہ مزمل نے ، صادق آباد سے جاوید کی بیٹی (ص)،ایئر پورٹ سے محمد رمضان کی بیٹی(ث) کو عمیر نے ،ریس کورس سے کامران کی بھتیجی (ا) کو ارسلان عباسی نے اغوا کر لیا ، کوہسار پولیس کو آکاش نے درخواست دی کہ میری بیوی (س)کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں