قائد اعظم یونیورسٹی ہاسٹلز میں الیکٹرک ہیٹرز کا بے دریغ استعمال

قائد اعظم یونیورسٹی ہاسٹلز میں الیکٹرک ہیٹرز کا بے دریغ استعمال

اسلام آباد (ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر)قائد اعظم یونیورسٹی ہاسٹلز میں مقیم طلبا کی جانب سے کمروں میں دن رات الیکٹرک ہیٹرز کے استعمال سے ایک ماہ کا بجلی کا بل اسی لاکھ سے تجاوز کر گیا۔

 ڈائریکٹر ورکس نے سینئر وارڈنز کو دسمبر 2021میں بھیجے گئے مراسلہ کا حوالہ دیتے ہوئے 13جنوری کو لکھا کہ پہلے بھیجے گئے مراسلہ کو بھی سنجیدہ نہیں لیا گیا جس کے باعث یونیورسٹی ہاسٹلز میں بجلی کا بل اسی لاکھ سے تجاوز کر گیا ہے جویونیورسٹی کے مجموعی بجلی بل کا 58 فیصد بنتا ہے ،یونیورسٹی قواعد کے مطابق یونیورسٹی ہاسٹلز میں الیکٹرک ہیٹرز کا استعمال منع ہے اور یہ بات ہاسٹل وارڈنز کے علم میں پہلے بھی لائی گئی ہے کہ ہاسٹلز میں الیکٹرک ہیٹرز کے استعمال کو بند کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں مگر اس نوٹس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا، اس لئے یاد دہانی کا ایک اور مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں ہاسٹل وارڈنز سے کہا گیا ہے کہ مستقبل میں بجلی کے کم استعمال اور بجلی کے بل میں کمی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں