سی پی او آفس میں کھلی کچہری، 20شہریوں کے مسائل سنے
راولپنڈی (خبرنگار) ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
کھلی کچہری میں آنیوالے 20شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کئے، 2شہریوں کی درخواستوں پر تفتیشی افسران ریکارڈ سمیت طلب، ایک شہری کی درخواست پر ایس ایچ او آر اے بازار کو خود تفتیش کی نگرانی کا حکم ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے کھلی کچہری میں آنیوالے 20شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات کرکے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔