محکمہ اینٹی کرپشن فرنٹ ڈیسک کے قیام کیلئے سفارشات طلب
راولپنڈی (سید شہریار) راولپنڈی ریجن سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی طرح محکمہ اینٹی کرپشن میں بھی فرنٹ ڈیسک کے قیام کیلئے سفارشات طلب۔
ریجنل ڈائریکٹرز سفارشات ارسال کریں گے جس کے بعد فرنٹ ڈیسک قائم کئے جائیں گے، راولپنڈی ریجنل ڈائریکٹوریٹ کو بھی ڈی جی کی طرف سے مراسلہ موصول ہو گیا۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق فرنٹ ڈسک پر موجود عملہ شکایت کنندہ کی رہنمائی کے ساتھ ڈیجیٹل طور پر درخواست رجسٹرڈ کرے گا،عملہ تمام سائلین کے ساتھ نہایت خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئے گا، ڈیسک سٹاف ڈیٹا یا معلومات کی حفاظت کرے گا اور غیر ضروری طور پر معلومات شیئر نہیں کرے گا۔