راولپنڈی:انٹر میڈیٹ سپیشل امتحان، 4466امیدوار کامیاب

راولپنڈی:انٹر میڈیٹ سپیشل امتحان، 4466امیدوار کامیاب

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے مقررہ شیڈول کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سپیشل امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ڈاکٹر غلام دستگیر کے مطابق 7248رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 6976 امیدوار امتحان میں شامل ہوئے ان میں سے 4466امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 64.02رہا، نتائج کے مطابق 2450امیدوار اپنا نتیجہ بہتر نہ کر سکے اور 43امیدوار ناکام ہوئے جبکہ 265امیدوار غیر حاضر رہے، مذکورہ امتحان میں 3111طالبات اور 3865طلباء شامل ہوئے، نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پرملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں