26جنوری کویوم صدیق اکبرؓ،آج ادارہ اسلامیہ میں کانفرنس ہوگی

26جنوری کویوم صدیق اکبرؓ،آج ادارہ اسلامیہ میں کانفرنس ہوگی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) ملک بھر میں 22جمادی الثانی ،26جنوری کویوم صدیق اکبر ؓپورے عقیدت واحترام سے منایا جائے گا، اس ضمن میں ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں سالانہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق کانفرنس آج بعد نماز عشا ہوگی۔

 علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ صدارت اور خصوصی خطاب کریں گے جبکہ کانفرنس سے صاحبزادہ شاہ اویس نورانی ،علامہ ڈاکٹر آصف ہزاروی چشتی اوردیگر علما ومشائخ عظام خطاب کریں گے ،ادھر جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر پروفیسر پیر سید مظہر سعید شاہ کاظمی اور مرکزی ناظم اعلیٰ پیر خالد سلطان القادری نے ملک بھر میں عشرہ سیدنا حضرت صدیق اکبر منا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تحریک پیغام مصطفی کے سربراہ علامہ پیر سیدجہانگیر شاہ سعیدی نے تاجدار صداقت سیدنا صدیق اکبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ اول سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سیرت مبارکہ کو نصاب تعلیم میں شامل  کیاجائے ،یوم حضرت ابوبکر صدیق پر قومی سطح پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں