تاجرکوروناایس اوپیز پرعملدرآمد کریں،انجمن تاجران

تاجرکوروناایس اوپیز پرعملدرآمد کریں،انجمن تاجران

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری خالد چودھری نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کورونا کی نئی لہر اور پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں نے کورونا کی وجہ سے گزشتہ دوبرس بڑی مشکل میں گزارے ۔

 اسلام آباد میں کورونا کے ایک روز میں پندرہ سو مریض سامنے آئے ہیں، انتظامیہ نے مختلف سیکٹرز میں لاک ڈاؤن کیا ہے ، انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکل صورتحال سے بچنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں کیونکہ اسلام آباد سمیت دیگر شہروں کے تاجر کسی لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے اور نہ ہی ایسا کسی کو کرنے دیں گے ، انہوں نے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات سے کہا کہ وہ کسی بھی سخت ایکشن سے قبل تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں