غلام نبی نوشہری کی اہلیہ اسلام آباد میں سپرد خاک

 غلام نبی نوشہری کی اہلیہ  اسلام آباد میں سپرد خاک

اسلام آباد (نمائندہ دنیا ) جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے نائب امیر و امور خارجہ کے انچارج مولانا غلام نبی نوشہری کی اہلیہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحومہ کی نماز جنازہ مرکز جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں ادا کی گئی ، تعزیتی اجتماع سے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود ،متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین ،سابق امیر سردار اعجاز افضل خان اور دیگر نے خطاب کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں