بیرسٹر سلطان سے وزیراعظم آزاد کشمیر قیوم نیازی کی ملاقات

بیرسٹر سلطان سے وزیراعظم آزاد کشمیر قیوم نیازی کی ملاقات

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔

 اس موقع پر ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر سب مل کر آگے بڑھیں گے اور یہیں سے ہم نے تحریک آزادی کشمیر کو منظم کرنا ہے ، آزادکشمیر آزادی کا بیس کیمپ ہے اور تمام سیاسی قیادت کو مسئلہ کشمیر کے ایک نقطے پر متفق ہو کر چلنا ہے ، اب صرف یہ طے کرنا ہے کہ کس طرح سے اتفاق رائے سے تمام سیاسی جماعتیں اس مسئلے پر آگے بڑھیں گی، صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر مل کر اور یک زبان ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، اس موقع بیرسٹر سلطان محمود چودھری اور وزیر اعظم آزاد کشمیر نے باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں