شہریوں کو صحت کارڈ کی سہولت دیدی، راشد حفیظ

شہریوں کو صحت کارڈ کی سہولت دیدی، راشد حفیظ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ ہیلتھ انشورنس کے تحت راولپنڈی کے عوام کو صحت کارڈ کی سہولیات بہم پہنچا دی گئی ہیں جس سے وہ پیچیدہ امراض کا دس لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروا سکیں گے۔

عوام کی عملی خدمت کی یہ مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی، پی ٹی آئی تمام وسائل اپنے عوام پر نچھاور کر رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب عوام کو مہنگائی اور ذخیرہ کرنے والوں سے بھی مکمل نجات مل جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے پبلک سیکرٹریٹ سید پور روڈ راولپنڈی میں ہفتہ وار کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، راجہ ر اشد حفیظ نے لوگوں سے درخواستیں وصول کیں اور ان کے مسائل سنے جن کے حل کیلئے انہوں نے بذریعہ ٹیلی فون متعلقہ حکام سے رابطے کرکے موقع پر ہی احکامات جاری کئے، صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے پورے معیار کے ساتھ وقت پر مکمل کئے جائیں تاکہ عوام ان سے جلد مستفید ہو سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں