منشیا ت فروشی و دیگر جر ائم میں ملوث 15ملزمان گرفتار

 منشیا ت فروشی و دیگر جر ائم میں ملوث 15ملزمان گرفتار

اسلام آباد (خبر نگار )اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث 15ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

آبپارہ نے شراب فروشی میں ملوث ملزم شام انو ر کو گرفتار کرکے اس سے 30لٹر شراب برآمد کرلی،بھارہ کہو نے تین ملزمان مقصود مسیح ، دانش اور بشیر فیصل سے 48بو تلوں کے علاوہ 20لٹر کھلی شراب برآمد کرلی، رمنا نے محسن علی سے 246گرام چرس برآمد کرلی، کورال نے سہیل خالق سے 1140گرام چرس جبکہ جاوید سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔

لوہی بھیر نے قاسم محمود کو گرفتار کرکے اس سے 20بوتلیں شراب برآمد کرلی، رمنا نے سمندر خان سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا، گو لڑہ پولیس نے بغیر اجازت پٹرول فروخت کرنے پر ملزم محمد اویس کو گرفتار کرلیا، کراچی کمپنی نے زوہیب اختر ستی سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا ، سبزی منڈی نے دو ملزمان جہانگیر خان اور عامر خان سے دو پسٹل برآمد کرلئے ، شہزاد ٹائون پولیس نے ملزم اسد محمود سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں