دھوکا دہی کے 5واقعات میں شہری جمع پونجی لٹا بیٹھے
اسلام آباد(خبر نگار )وفاقی دارالحکومت میں دھوکا دہی وغیرہ کی وارداتوں میں شہری جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
بنی گالہ پولیس کو طارق وہاب نے بتایاکہ برکت نے اسکا سریا چوری کرکے فروخت کردیا،کراچی کمپنی پولیس کو طاہر نے بتایاکہ عبدالوحید اعوان نے سات لاکھ روپے لئے اور بعدازاں دینے سے انکار ی ہوگیا،تھانہ آئی ایریا کے علاقے میں شمائلہ سمیت نو افراد نے وقاص کے گھر سے قیمتی سامان اور نقدی چوری کرلی جس میں سے دو لاکھ تیس ہزارروپے واپس کئے مگر ایک لاکھ 83ہزارروپے دینے سے انکار ی ہوگئے ،کوہسار پولیس کو امجد نے بتایاکہ ضیاالرحمان نے نوسربازی کرتے ہوئے اسکے دو موبائل فون ہتھیالئے ، سبزی منڈی پولیس کو عبدالرحمن نے بتایاکہ آصف وغیرہ نے بیس لاکھ 64ہزارروپے وصول کرکے ایلومینیم کی سپلائی دینے سے انکار کردیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔