لڑائی جھگڑے کے واقعات میں خاتون سمیت 3افراد زخمی

لڑائی جھگڑے کے واقعات میں خاتون سمیت 3افراد زخمی

راولپنڈی (خبرنگار) لڑائی جھگڑے کے دوران خاتون سمیت 3افراد زخمی ہو گئے۔

 ویسٹریج پولیس کو جعفر نے درخواست دی کہ مجھے چھوٹے بھائی عباس رضا کا فون آیا کہ قاضی عمر اور اس کے 9ساتھیوں نے اسے مار پیٹ کر شدید زخمی کر دیا   ہے، ٹیکسلا پولیس کو عبدالحمید نے بتایا کہ ا فضل نے میرے گھر میں گھس کر مجھے ڈنڈے سے مارا، صدر بیرونی پولیس کو ضمیر نے بتایا کہ میری بیٹی کو اس کے شوہر مخدوم حسین نے ڈنڈوں سے مار کر شدید زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں