شہر اقتدار میں چور سرگرم ، 3 گاڑیاں، 8 موٹرسائیکل چوری

شہر اقتدار میں چور سرگرم ، 3 گاڑیاں، 8 موٹرسائیکل چوری

اسلام آباد(خبر نگار )شہر اقتدار میں کار و موٹر سائیکل چور گروہ متحرک رہے۔

مختلف علاقوں سے 3 گاڑیاں اور 8 موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے ،تھانہ آب پارہ کے علاقے سے علی ثقلین، کوہسار سے زاہد اورتھانہ لوہی بھیر کے علاقے سے جاوید کی گاڑیاں چور لے اڑے ، کوہسار سے ارباز ، بھارہ کہو سے معروف ،گولڑہ سے نعیم اللہ ،گوہر، ترنول سے رمیض، انڈسٹریل ایریا سے ابرار،نون سے محبوب اور تھانہ کورال کے علاقے سے قاری امدادکے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں