شہری 1گاڑی، 9موٹرسائیکلوں، لاکھوں کی نقدی سے محروم
راولپنڈی (خبرنگار) شہریوں کو 1گاڑی، 9موٹرسائیکلوں، لاکھوں کی نقدی، موبائل فونز اور سامان سے محروم کر دیا گیا۔
پیرودہائی سے عمران کی گاڑی، رتہ سے ہارون، بنی سے قیصر، نیوٹائون سے طارق، صادق آباد سے حذیفہ، کینٹ سے عامر، نصیرآباد سے اسامہ، شہزاد کے موٹر سائیکل چوری ہو گئے، صدر بیرونی میں عتیق سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل، 45ہزار روپے اور موبائل فون، کینٹ میں عون سے 2موبائل، کزن دانش سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا، صادق آباد میں بلال کے گھر سے لیپ ٹاپ، عاقب کے گھر سے 2موبائل اور 80ہزار روپے، ایئرپورٹ کے علاقہ میں مصطفی کے گھر سے زیور، صدر بیرونی میں خرم کے گھر سے 2لاکھ اور قیمتی سامان، روات میں ضیا سے زیور، نقدی اور موبائل چوری، وسیم سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور 28ہزار روپے چھین لئے گئے، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔