راولپنڈی،مختلف واقعات میں 2شہریوں کو قتل کر دیا گیا

راولپنڈی،مختلف واقعات میں 2شہریوں کو قتل کر دیا گیا

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف واقعات میں 2شہریوں کو قتل کر دیا گیا۔

 نصیرآباد پولیس کو ایازاللہ درخواست دی کہ میرے بیٹے امیر حمزہ جو رکشہ چلاتا ہے کی لاش پھامڑہ گائو ں کے باہر سروس روڈ سے ملی، میرے بیٹے کو سر میں فائر لگا تھا، اسے ناصر، سجاد، سلمان اور جواد نے قتل کیا، روات پولیس کو کامران نے درخواست دی کہ میرا بھائی چوہدری محمد نعیم اپنی گاڑی میں بیہوشی کے عالم میں ملا، بھائی کی گاڑی سٹارٹ کھڑی تھی، نامعلوم ملزمان نے میرے بھائی کو زہر دے کر قتل کیا، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں