مختلف شاہراہوں، چوراہوں سے 27پیشہ ور بھکاری گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کے احکامات پر انچارجز بیگرز سکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 27بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کرا دیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ خصوصی بیگرز سکواڈز بھرپور محنت کر رہے ہیں، پیشہ ور بھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک، چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی اندیشہ پیدا کرتے ہیں، عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کریں، اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔