اراضی معاہدہ،لنڈی کوتل بازارمیں خوگہ خیل قبیلے کااحتجاجی مظاہرہ

اراضی معاہدہ،لنڈی کوتل بازارمیں خوگہ خیل قبیلے کااحتجاجی مظاہرہ

خیبر(نمائندہ دنیا)خیبر لنڈیکوتل بازار میں خوگہ خیل قبیلے کے مشران،سیاسی سماجی اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے طورخم بارڈر اراضی معاہدے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

لنڈی کوتل بازار میں احتجاجی مظاہرہ سے خوگہ خیل قبیلے کے مشران مفتی محمد اعجاز شنواری ،طورخم کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کے چیئر مین معراج الدین شنواری، تحریک اصلاحات پارٹی کے شاہ خالد شنواری ، ملک نثار آفریدی، کلیم اللہ شنواری اور ذوالفقار شنواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طورخم میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ 374کنال اراضی کا معاہدہ ہوا ، اس سے زیادہ زمین دینے کے لئے تیار نہیں ہیں جبکہ اسلام آباد سے کابل جلال آباد بس سروس منصوبہ پر تحفظات ہیں، اس سے مقامی ہزاروں مزدور اور ٹیکسی ڈرائیورز بے روزگار ہوجائیں گے ، ہر خوگہ خیل قبیلے کے مشران نے صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات تسلیم کریں بصورتِ دیگر پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں