پاکستانی رضاکار چینی شہر تیانجن میں کورونا کیخلاف پیش پیش

پاکستانی رضاکار چینی شہر تیانجن میں کورونا کیخلاف پیش پیش

اسلام آ باد (خصوصی وقائع نگار )چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی رضاکاروں کی ٹیم کورونا کے خلاف جنگ میں پیش پیش، رضاکاروں نے کہا ہے کہ سی پیک اقتصادی ترقی، توانائی اور سماجی بہبود میں درپیش چیلنجوں پر قابو پائے گا۔

 معیار زندگی کو بہتر بنائے گا اور دو طرفہ دوستی کو مزید مضبوط کرے گا ،چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستانی طالب علم اختر، یاسرہ سید اور ایک مصری طالب علم نے جنان کیمپس میں نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کی تکمیل میں مدد کیلئے نانکائی یونیورسٹی کے استاد سن وی کی رہنمائی میں ایک رضاکار ٹیم بنائی، وہ روزانہ صبح 12 بجے سے رات 10.30 بجے تک باہر کام کرتے ہیں،یاسرہ نے کہا میں نے تھکاوٹ یا سردی محسوس نہیں کی،میں اپنے رضاکارانہ کام سے لطف اندوز ہوتی ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں