کورونا ایس او پیز خلاف ورزی، 6ہوٹل، 3دکانیں سیل

کورونا ایس او پیز خلاف ورزی، 6ہوٹل، 3دکانیں سیل

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6ہوٹلوں اور 3دکانوں سیل کر دیا گیا، 3ہوٹلوں کو جرمانہ بھی کیا گیا۔

کارروائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر زاور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے کیں، اے ڈی سی نے چاندنی چوک، سکستھ روڈ، مری روڈ اور کمرشل مارکیٹ میں چھاپے مارے جہاں پر دو ہوٹلوں اور تین دکانوں کو سیل اور 25ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے جناح پارک اور صدر میں ہوٹلوں پہ چھاپے مارے اور چار ہوٹلوں کو سیل، تین ہوٹلوں کو 30ہزار روپے جرمانہ کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں