چوری، ڈاکے اور راہزانی کی 29وارداتیں : شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم

چوری، ڈاکے اور راہزانی کی 29وارداتیں : شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم

اسلام آباد(خبر نگار ) مختلف علاقوں میں سرقہ وغیرہ کی29وارداتو ں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فونز اوردیگر اشیاء سے محروم کردیاگیا۔

تھانہ سیکرٹریٹ سے فائق سے لیپ ٹاپ، بنی گالہ میں حسین سے موبائل فون اور نقدی ، مارگلہ میں حماد سے موبائل فون ،عائشہ سے موبائل فون اور نقدی ، نون میں حارث سے موبائل،اسامہ سے نقدی وموبائل فون ،سبزی منڈی میں رحمت اللہ سے موبائل فون ،حماد اور اسکے دو دوستوں سے موبائل فون ، سندس سے نقدی، کورال میں راجہ علی سے موبائل فون ، امجد سے موبائل وغیرہ ، کورال میں چار ڈاکوئو ں نے ساجد کے گھر داخل ہوکر نقدی اور موبائل فون ،سہالہ کے علاقے میں سرفراز کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی وغیرہ، تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں شیخ طارق کے گھر گھسنے والے تین ڈاکوئوں نے نقدی وطلائی زیورات چھین لئے ۔

ادھر تھانہ رمنا کے علاقے سے شہاب کا موبائل فون ،گولڑہ میں شادی کی تقریب کے دوران رومان کی والدہ کا پرس جس میں طلائی زیورات، نقدی اوردیگر سامان موجود تھا،سمیع اللہ کے گھر سے رگڑائی مشین اوردیگرسامان ، آبپارہ سے اکبر کا موبائل فون ، تھانہ سیکرٹریٹ سے نبی اللہ کا موبائل فون اور دیگر سامان ، کوہسار میں علی عارف کا جنریٹراور دیگر سامان ،تھانہ نون کے علاقے میں اختر کی جیب سے سارھے تین لاکھ روپے ،شاہد منظور کے ٹرمینل سے کیمرے ،سبزی منڈی میں عمران کی جیب سے موبائل فون ، لوہی بھیر میں ماجد کی دکان کے ملازم نے نقدی وسامان ، اسی علاقے سے علی عابد کا موبائل چوری کرلیا گیا،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں