یو این سیکرٹری جنرل کی کشمیر پرثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم

یو این سیکرٹری جنرل کی کشمیر پرثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم

مظفرآباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مسئلہ کشمیر پرثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے۔

 کہ کشمیری عوام کے لئے نئے سال کے موقع پر یہ خوشی کی خبر ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مسئلہ کشمیر پر عالمی ادارے کے اصولی اور تاریخی موقف کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ اسے اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ معاہدوں کی بنیاد پر حل کیا جانا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کی طرف سے ہمارے موقف کی توثیق کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی فتح ہے ، وزیراعظم آزادکشمیر نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بیانات سے آگے بڑھیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عملی اقدامات بھی کریں تاکہ کم ازکم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ رو کا جاسکے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں