حکومت کے ساتھی وقت سے پہلے ہی کنارہ کش:شیخ آفتاب

حکومت کے ساتھی وقت سے پہلے ہی کنارہ کش:شیخ آفتاب

حضرو (نمائندہ دنیا ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر شیخ آفتاب احمد نے کہا خان صاحب دوسرو ں کو پکڑنے کی بجائے اپنے ساتھیوں کو پکڑیں جو آہستہ آہستہ ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت کا وقت تھوڑا رہ گیا۔

 حکومت کے ساتھی وقت سے پہلے ہی کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں تحریک انصاف نے اپنے دور اقتدار میں کوئی ایسا کارنامہ انجام نہیں دیا جس کی تعریف کی جائے سوائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے ۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ، معیشت کا بھی برا حال ہے ۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کے پی بلدیاتی الیکشن میں عوام نے نئے پاکستان کو بری طرح مسترد کر دیا ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا پاکستان بنانے والوں کو امیدوار نہیں ملیں گے ۔ خان صاحب کے ساتھی  ڈوبتی ہوئی کشتی سے چھلانگیں لگا رہے ہیں ۔ فیئر الیکشن ہوئے تو (ن) لیگ  بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں