پولیو مہم، ایک ہزار پولیس افسر تعینات، پیٹرولنگ بھی جاری

پولیو مہم، ایک ہزار پولیس افسر تعینات، پیٹرولنگ بھی جاری

راولپنڈی(خبر نگار)راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم جاری، راولپنڈی پولیس کے 1000 سے زائد پولیس افسران سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم24جنوری سے 28جنوری تک جاری رہے گی جس کیلئے راولپنڈی پولیس کے 1000 سے زائد پولیس افسران سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیںاور تشکیل دی گئی پولیو ورکرز کی 852 ٹیموں کے ہمراہ سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں،راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران پولیو ڈیوٹی کیلئے مامور افسران کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، تھانے کی پیٹرولنگ وہیکلز بھی علاقوں میں گشت کر رہی ہیں اور پولیو ورکرز کی سکیورٹی یقینی بنا رہی ہیں،راولپنڈی پولیس شہریوں کے لیے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں