تیندوے کے بعد نکیال میں نایاب پینگو ئین بھی ہلاک

 تیندوے کے بعد نکیال میں نایاب پینگو ئین بھی ہلاک

مظفرآباد ( بیورو رپورٹ) آزاد کشمیر میں نایاب تیندوے کی ہلاکت کے بعد گزشتہ روز پینگو ئین کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نکیال میں مقامی بچوں نے پینگوئین کو مردے کھانے والی بلا سمجھ کر پتھر مار کر ہلاک کر دیا، پینگو ئین جو سلا کے نام سے بھی مشہور ہے صرف کیڑے مکوڑے اور چیونٹیاں کھاتی ہے ، اس نایاب جانور کو جنگلی حیات کے اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔

گزشتہ دنوں دریا ئے نیلم کنارے آئی ہوئی ایک پانی کی متلاشی مادہ تیندوا کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا،جنگلی حیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے لیکن جنگلی حیات کے حوالے سے لوگوں میں زیادہ سے زیادہ شعور و آگا ہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، یہ معصوم جانور جو کہ اپنا دفاع بھی نہیں کر سکتے ،ان کی حفاظت کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کرنا ضروری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں