مسئلہ کشمیرپرجذبات کیساتھ پلاننگ بھی ہو نی چاہئے ،علی محمدخان

مسئلہ کشمیرپرجذبات کیساتھ پلاننگ بھی ہو نی چاہئے ،علی محمدخان

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) عالمی برادری کو کشمیریوں پر ہونے والی بھارتی بربریت کا نوٹس لینا ہوگا، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے نام پر جان دینے کو تیار ہے ،کشمیر کا مسئلہ سفارت کاری سے ہی حل ہوگا۔

 مسئلہ کشمیر تین نیوکلیئر پاور کے درمیان ہے کشمیر پر پارلیمنٹ کا سیشن بلانا چاہیے ۔کشمیر پر حکومتی یکساں پالیسی سامنے آنی چاہیے ،کشمیریوں کو انکا کیس خود لڑنے کیلئے پاکستانی حکومت کو مدد کرنی چاہیے تاکہ کشمیری انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں کشمیر کا مقدمہ لڑسکیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں فرینڈز آف کشمیر اورکشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشن کے زیر اہتمام بھارتی یوم کوجمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے اپنے خطاب میں کیا ۔

سیمینار سے وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے دارالحکومت میں کشمیر کاز کیلئے آج ہم سب اکٹھے ہیں ، کشمیر کاز سے پاکستانی حکومت ایک انچ پیچھے نہیں ہٹی، جذبات کے ساتھ پلاننگ بھی ہونی چاہیے ۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ کشمیر پر ایک آل پارٹیز کانفرنس کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ سیمینارسے غزالہ حبیب ،عبدالرشید ترابی ،فیض نقشبندی کنوینر اے پی ایچ سی ،چوہدری محمد یاسین صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں