اسدعمرکے اعزازمیں عشائیہ،ارکان صوبائی اسمبلی ودیگرکارکنوں کی شرکت

اسدعمرکے اعزازمیں عشائیہ،ارکان  صوبائی اسمبلی ودیگرکارکنوں کی شرکت

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر اسد عمر کے اعزاز میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عامر مغل کی جانب سے جھنگی سیداں میں عشائیہ دیا گیا ۔

غلام سرور خان، راشد شفیق، ایم ڈی بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر،ارکان صوبائی اسمبلی عمر بٹ، واثق قیوم، عابدہ راجہ، شمیم آفتاب، عارف عباسی اور ہارون ہاشمی سمیت اسلام آباد بھر کے تینوں حلقوں سے ضلعی قیادت اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔وفاقی وزیر اسد عمر نے عامر مغل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل نامزد کرنے پر عمران خان کا شکر گزار ہوں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں