چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمدامیربھٹی آج راولپنڈی بارسے خطاب کرینگے
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی آج 27 جنوری کو دن 11 بجے ہائیکورٹ بار راولپنڈی سے خطاب کریں گے۔
ہائیکورٹ بار کی طرف سے وکلا کی سہولت کے لئے بنائے گئے خدمت سینٹر سمیت دیگر منصوبوں کا افتتاح کریں گے ،ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے ججز بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہوں گے ۔