کوروناسے بچوں کی تعلیم کاحرج ناقابل تلافی نقصان،افضل بابر

کوروناسے بچوں کی تعلیم کاحرج  ناقابل تلافی نقصان،افضل بابر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)کورونا وبا کے با عث عالمی سطح پر616ملین بچوں کی تعلیم کاحرج ہونا ناقابلِ تلافی نقصان ہے ۔

بچوں کے عالمی ادارے یونیسف کی حالیہ رپورٹ ہم سب کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان سکولز نیٹ ورک (ٹرسٹ) کے چیئر مین ڈاکٹرمحمد افضل بابر نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سالانہ میٹنگ میں کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں