کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی جاری،رواں ماہ1272گاڑیوں کے چالان

کالے شیشے والی گاڑیوں  کیخلاف کارروائی جاری،رواں  ماہ1272گاڑیوں کے چالان

اسلام آباد (خبر نگار ) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی خصوصی مہم جاری۔

رواں ماہ کے دوران اب تک 1,272چالان ٹکٹ جاری کرکے متعدد گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔ کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دئیے گئے ہیں جو اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں