صحت کارڈ ،پی ٹی آئی لوگوں کو بے وقوف بنانابندکرے ،سینیٹرقرۃ العین

صحت کارڈ ،پی ٹی آئی لوگوں کو بے  وقوف بنانابندکرے ،سینیٹرقرۃ العین

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور ایوان بالا کی رکن سینیٹر قرۃ العین مری نے فیصل جاوید کے بیان پر اپنے ’’ردعمل‘‘ میں کہا کہ صحت کارڈ نہ کورونا نہ ڈینگی اور نہ ہی اوپی ڈی کا خرچہ برداشت کرے گا۔

 پی ٹی آئی لوگوں کو بے وقوف بنانا بند کرے ، صحت کارڈ اگر اوپی ڈی کے بغیر صرف 10 لاکھ تک کا فائدہ دیتا ہے تو سندھ حکومت سنگین بیماریوں کے علاج میں 50 لاکھ تک کا بھی خرچہ ہو تو کوئی حد نہیں لگاتی، صحت کارڈ ملک میں نظام صحت کی تباہی کا دروازہ کھولے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں