6 ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد
راولپنڈی (خبر نگار)راولپنڈی پولیس نے 6ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔
گنجمنڈی پولیس نے حیبت خان سے 1پستول30 بور اور گولیاں،بنی پولیس نے ادریس خان سے 1پستول 30 بور اور گولیاں، آراے بازار پولیس نے بشیر سے 1پستول30بوراور گولیاں، سول لائن پولیس نے محمد عامر سے 1پستول 30بور اور گولیاں، جاتلی پولیس نے صدام حسین سے 1پستول30 بوراور گولیاں،صدر بیرونی پولیس نے عامر علی سے 1پستول30بوراور گولیاں، برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ۔