وارداتیں، شہری2گاڑیوں، 12موٹر سائیکلوں،نقدی سے محروم

 وارداتیں، شہری2گاڑیوں، 12موٹر سائیکلوں،نقدی سے محروم

راولپنڈی (خبر نگار) مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو 2گاڑیوں،1 رکشا، 12 موٹرسائیکلوں، موبائل فونز،لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان سے محروم کردیا گیا ۔

تھانہ وارث خان کی حدود سے محمد ہمایوں اورنیو ٹاؤن کی حدود سے شیراز کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں ، وارث خان سے محمدارشد کا رکشا، تھانہ سٹی کی حدود سے فیصل عباس، رتہ امرال سے ابراہیم، سہیل، پیرودہائی سے محمداویس ،وارث خان سے محمد اسامہ، حسنین ذوالفقار ،صادق آباد سے طلحہ، گلفام، ایئر پورٹ سے جبار،ملک محمد احسان،ٹیکسلا سے بابوبابر، کہوٹہ سے محمد مقصود کے موٹرسائیکلز چوری ہو گئے ، تھانہ سٹی کی حدود سے محمد سعید سے 25000 روپے ، وارث خان سے رانی لطیف کے گھرسے بانڈز ، محمد سعد کلیم کے گھر سے لیپ ٹاپ، ردازہرا کے پرس سے 1لاکھ 35ہزارروپے چوری کر لیے گئے ۔ ریس کورس میں سید عزادار کے گھر سے ڈاکو 2 لاکھ نقدی ، ایک لاکھ کے پرائز بانڈز لوٹ کر لے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں