سیدناصدیق اکبرؓکایوم وفات،ملک بھرمیں جلوس،ریلیاں

سیدناصدیق اکبرؓکایوم وفات،ملک بھرمیں جلوس،ریلیاں

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) مرکزی سنی رابطہ کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام افضل البشر بعد الانبیاء، خلیفہ بلافصل، پیکر صدق و وفا سیدنا صدیق اکبرؓ کا یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

 ملک بھر میں کانفرنسیں،سیمینارز،جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مرکزی سنی رابطہ کمیٹی پاکستان کے سربراہ و سابق ایم پی اے مولانا مسرور نواز،سید غازی پریل شاہ،الحاج غلام مصطفی بلوچ ودیگر رہنماؤں نے خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر ؓ کے یوم شہادت کے موقع پر مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے سیدنا صدیق اکبرؓ امن و وحدت کا مظہر ہیں۔حضرت ابو بکر صدیق ؓ کی زندگی سے ہمیں صبر استقامت برداشت کا جو سبق ملتا ہے وہ پوری امت کے لئے عملی نمونہ ہے ۔ سیدنا صدیق اکبر ؓ کی تعلیمات مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ اول کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔ مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی اور جنرل سیکرٹری مولانا شاہ نواز فاروقی نے کہا ہے کہ سیدنا صدیق اکبر ؓکے کارنامے رہتی دنیا تک کیلئے مشعل راہ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں