شام پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات کاخواہاں،ڈاکٹرمازن

شام پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات کاخواہاں،ڈاکٹرمازن

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )پاکستان میں تعینات شام کے سفیر ڈاکٹر مازن عبید نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے کیونکہ دونوں ممالک کئی شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام اور پاکستان نے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے اور تعلیم کے شعبے میں حال ہی میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں لہٰذا دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان اقدامات پر آگے بڑھنا ضروری ہے ۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری شام کے عوام کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں