جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاں،17ملزم گرفتار

جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاں،17ملزم گرفتار

اسلام آباد(خبر نگار )اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث17 ملزمان کو گرفتار کر کے ان قبضے سے شراب، چرس، ہیروئن اوراسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔

ملزمان میں دانش، فیصل، حسنین، ممتاز، غلام عباس،ثناء اللہ، عبدالعلیم، شہزاد حسین،ماجد نور، کاشف، محمد کونین، پیر محمد خان ، سلیمان خا ن ،بلال انور ،عبدالمتین ،وسیم اور محمد فیصل شامل ہیں ملزموں سے شراب،ہیروئن، چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں