خیبر،عوام کامہنگائی ،بیروزگاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

خیبر،عوام کامہنگائی ،بیروزگاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

خیبر(نمائندہ دنیا)خیبر لنڈی کوتل بازار میں عوام کا ملک میں موجودہ مہنگائی اور بے روزگاری اور دیگر مسائل کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل بازار میں عوام کا ملک میں موجودہ مہنگائی بے روزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،احتجاجی مظاہرہ سے سماجی رہنما کلیم اللہ شنواری،حاجی نسیم، حاجی شاہ محمد و دیگر مشران نے کہا ملک میں مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا حرام کر دیا گیا ، عوام مہنگائی کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ لنڈی کوتل بازار میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر شرکاء نے لنڈی کو تل پریس کلب تک ریلی بھی نکالی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں