حکومت کازیرزمین آبی ذخائرکی بہتری کیلئے منصوبہ بنانیکا فیصلہ

حکومت کازیرزمین آبی ذخائرکی بہتری کیلئے منصوبہ بنانیکا فیصلہ

اسلام آباد(سہیل خان سے )وفاقی حکومت نے ریچارج پاکستان کے نام سے زیر زمین پانی کے ذخائر کو بہتر بنانے کیلئے شراکت داروں کی مدد سے سیلابی اور بارانی پانی کو زیر زمین چشموں کو بھرنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کر لیا جس کا مقصد دنیا کے چوتھے بڑے میٹھے پانی کے زیر زمین ذخیرے کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ بنا ناہے ۔

 پاکستان کونسل فار ریسرچ اینڈ واٹر ریچارج کے تحت پانی پر تحقیق کرنے کیلئے ملک بھر میں7ریجنل جبکہ18سب ریجنل دفاتر بنا ئے جا رہے ہیں جو پاکستان واٹر وژن 2025، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف نمبر 6،نیشنل واٹر پالیسی اور نیشنل واٹر ریسرچ ایجنڈا 2025کو مد نظر ر کھیں گے ۔ وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ زیر زمین میٹھا پانی تیزی سے ختم ہو رہا ہے جبکہ پاکستان میں پانی کو پمپ کرنے کی کوئی پالیسی موجود ہی نہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں