جامعہ قائداعظم میں طلبہ کے درمیان اورینٹیشن روایت پرپابندی
اسلام آباد(ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر) قائد اعظم یونیورسٹی میں گزشتہ چار دہائیوں سے جامعہ میں نئے داخل ہونے والے (جو نیئر) طلبا اور سینئر طلبا کے درمیان\\\'\\\' اور ینٹیشن \\\'\\\'کے نام سے چلی آرہی قدیم روایت پر انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی ڈسپلنری کمیٹی کی ہدایت کی روشنی میں فی الفور پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی حدود میں لڑائی جھگڑا، ہراسگی ، گالم گلوچ ، جنسی ہراسگی کے واقعات رپورٹ کرنے یا ان سے متعلق اطلاع دینے کے لئے ٹیلی فون نمبر وقف کرتے ہوئے مشتہر کر دیا گیا ہے ، یونیورسٹی کے تما م طلباسمیت تدریسی و غیر تدریسی عملے و ملازمین کو یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر راجا قیصر احمد کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں ہراسگی، لڑائی جھگڑا، گالم گلوچ، آوازیں کسنا، جنسی ہراسگی و دیگر واقعات سے متعلق اطلاع یونیورسٹی کے لینڈ لائن نمبر 051 90 64 20 90 پر دی جاسکتی ہے ۔