سی پیک،پاکستان کو چینی ٹیکنالوجی کی اشد ضرورت ہے ،یونی سیم

 سی پیک،پاکستان کو چینی ٹیکنالوجی کی اشد ضرورت ہے ،یونی سیم

اسلام آ باد (دنیارپورٹ)یونین آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز نے کہا ہے کہ پاکستان کو سی پیک کےتحت چینی ٹیکنالوجی اور مشترکہ منصوبے تلاش کرنے کی اشدضرورت ہے ۔

یہ پاکستان کیلئے سی پیک ایجنڈ ا میں اہم ترجیح ہونی چاہیے ،ہماری درآمدات زرمبادلہ کو ہڑپ کر رہی ہیں۔گوادر پرو کے مطابق یونین آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (یونی سیم) کے صدر ذوالفقار تھاور نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مقروض معیشت کیلئے خود کفالت بہترین جواب ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھاری درآمدات برآمدات اور ترسیلات زر سے ہماری محنت سے کمائے گئے زرمبادلہ کو ہڑپ کر رہی ہیں۔ یونی سیم کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کو مقامی آلات اور مشینری کی تیاری کے لیے ریورس انجینئرنگ کو اپنانے کی ضرورت ہے جیسا کہ چین نے ابتدائی مراحل میں کیا تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں